ماریشیس میں آسمانی آفت سے نظام زندگی درہم برہم

Feb 21, 2023 | 15:20 PM

ایک نیوز : ماریشیس میں آسمانی آفت سے نظام زندگی درہم برہم، طوفانی ہوائیں ، شدید بارش پروازیں منسوخ ، شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان فریڈی کی وجہ سے ہوا کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 170 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ 

 خطرے کے پیش نظر کئی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ماریشیس اسٹاک ایکسچینج کو بند کردیا گیا ہے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ سمند ر میں سات میرٹ اونچی لہریں اٹھنے کابھی امکان ہے ۔ 

ماریشس کے وزیراعطم پروند جگناتھ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک طاقتور طوفان ہے جس سے ماریشیس روڈرگز اور سینٹ برینڈن جزائر کو براہ راست خطرہ لاحق ہے ۔ طوفان ’’ فریڈی‘‘ آج رات تک کمزورہونے کی توقع ہے ۔

مزیدخبریں