ایک نیوز: سینئر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ لاہورہائیکورٹ نے 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت مںظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 6 مارچ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ شہباز گل نے بلوچستان کے علاقے تھانہ پسنی میں درج ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کیا ہے۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔