ایک نیوز: پنجاب اورخیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا معاملہ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس آج شام وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شرکت کریں گے۔ صدر کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کی تاریخوں کے اعلان پر غور ہوگا۔ مسلم لیگ ن آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئینی و قانونی پہلوؤں اور آپشنز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔