ایک نیوز : نیا آن لائن سپر اسٹور’’ تیمو‘‘ ایمازون اور وال مارٹ کو پیچھے چھوڑ کر امریکا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گیا ہے۔
چین کی سب سے بڑی کامرس کمپنی ’’ پن ڈوؤ ڈوؤ‘‘ سے منسلک نئے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم Temuنے امریکی ریاست بوسٹن سےکاروبار کا آغاز کیا ہے ۔
تیمو، پر گھریلو سامان سے لے کر ملبوسات اور الیکٹرانکس تک سب کچھ دستیاب ہے - ’’شاپنگ کریں ارب پتیوں کی طرح‘‘کے لوگو کے ساتھ ’’ تیمو’’ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صارفین آزادی کے احساس کے ساتھ ہماری پیشکردہ قیمتوں پر خریداری کر یں ۔
تیمو پر ایک لیڈیز سوئمنگ سوٹ کی قیمت صرف $6.50 ہے، جب کہ وائرلیس ائرپوڈز محض $8.50 میں دستیاب ہیں ایک آئی برو ٹرمر کی قیمت 90 سینٹ ہے۔یہ حیرت انگیز طور پر کم قیمتیں ہیں –انتہائی کم قیمتوں پر فلیش ڈیلز کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ کئی اشیاء پر 89% کی چھوٹ ہے۔ تیمو نے کینیڈا تک توسیع کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔
Pinduoduo تقریباً 900 ملین صارفین کے ساتھ چین کے مقبول ترین ای کامرس پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔
سینسر ٹاور کے مطابق، ستمبر میں اپنے رول آؤٹ کے بعد سے،تیمو ایپلی کیشن کو 24 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے، جس میں ماہانہ 11 ملین سے زیادہ فعال صارفین شامل ہیں۔ امریکا کے iOS اور اینڈرائیڈ موبائل ایپ ایپ اب بھی ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
لیکن کیا ٹیمو ان انتہائی کم قیمتوں، مفت شپنگ اور دیگر مراعات کو برقرار رکھ سکے گا یہ دیکھنا ابھی باقی ہے ۔