ایک نیوز: سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اظہار برہمی کیا ہے اور آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاوارث لاشوں کا سرکاری ہسپتالوں میں ڈیٹا مرتب نہ کرنے کےکیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی۔
عمل درآمد رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے متعلقہ محکموں کی مبہم رپورٹس مسترد کردیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی حکم پر24تاریخ تک عمل نہ ہونے کی صورت میں چیف سیکرٹری پنجاب عدالت پیش ہوں۔
وکیل اظہر صدیق نے اپنے دلائل میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی حکم پر کل عدالت میں پیش ہونا پڑا۔ بیوروکریسی نے قسم کھائی ہےکہ عدالت کےکسی حکم پر عمل نہیں کرنا۔ جب تک چیف سیکرٹری کو نہیں بلایا جائے گا کوئی افسر کام نہیں کرے گا۔