نصاب میں تبدیلی کے بعد میڈیکل امتحانات کا نظام بھی تبدیل

Feb 21, 2023 | 13:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میڈیکل کا امتحانی نظام تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس سیشن سے ایم بی بی ایس کے نئے ماڈیولز نصاب کے تحت نیا امتحانی نظام بھی لاگو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ امتحانات کے نتائج اور سپلیمنٹری امتحانات کے درمیان وقفہ کم کردیا گیا ہے۔سالانہ امتحانات کے نتائج کے تین ہفتے بعد سپلیمنٹری امتحانات ہوں گے۔قبل ازیں سالانہ نتائج اور سپلیمنٹری امتحانات کے درمیان 40 روز کا وقفہ ہوتا تھا۔طلبہ کیلئے کالج کے بلاک امتحانات میں مجموعی طور پر کم ازکم 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہوں گے۔50 فیصد سے کم نمبر ہونے پر امیدوار سالانہ پروفیشنل امتحانات میں بیٹھنے کا اہل نہیں ہوگا۔
 طلبہ کیلئے سالانہ پروفیشنل امتحانات میں شرکت کیلئے 75 فیصد حاضری لازمی ہوگی۔کلینیکل سکلز، پروفیشنلزم، اخلاقیات ، قرآنی تعلیم میں سٹوڈنٹ کی کارکردگی کو پروفیشنل امتحانات کے نتائج میں شامل کیا جائے گا۔  

نیا نظام یکم مارچ سے آنے والی فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس کلاس سے لاگو ہوگا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں میڈیکل کالجوں کے سربراہان اور میڈیکل ایجوکیشن ماہرین کی شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے صدارت کی رجسٹرار پروفیسر نادیہ نسیم ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ثاقب محمود۔ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر خالد رحیم کی شرکت کی۔ اجلاس میں میڈیکل کالجوں کے ساتھ فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس کا نیا ٹائم ٹیبل بھی شئیر کیا گیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کہنا ہے کہ کالجز اپنے اپنے وسائل اور فیکلٹی کے مطابق ٹائم ٹیبل تشکیل دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں