پی ایس ایل: لاہور میچز کی سیکیورٹی کیلئے افسران کا ڈیوٹی روسٹرم جاری

پی ایس ایل: لاہور میچز کی سیکیورٹی کیلئے افسران کا ڈیوٹی روسٹرم جاری

ایک نیوز: پی ایس ایل 8 کے بہترین انتظامی حکمت عملی پر عمل جاری رکھتے ہوئے26 فروری سے 19 مارچ تک افسران کا ڈیوٹی روسٹرم جاری کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر افسران کی ذمہ داریوں کا تفصیلی پلان جاری کیا گیا ہے۔ رافعہ حیدر  کا کہنا ہےکہ قذافی اسٹیڈیم مین انکلیورز، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پی سی بی سے کوآرڈینیشن کیلئے 4 افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور لاہور پارکنگ کمپنی سے کوآرڈینیشن کیلئے 4 افسران نکی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں سے رابطے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذمہ دار ہوں گے۔ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک سڑکوں کی خوبصورتی کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ریسکیو، پی سی ہوٹل اور متعلقہ حکام سے رابطے کیلئے بھی افسران نوٹیفائی کر دیے گئے ہیں۔

ڈی سی لاہور  کا مزید کہنا ہے کہ ہنگامی حالت کیلئے ہاکی اسٹیڈیم میں عارضی موبائل ہسپتال یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔شہر میں ٹریفک اور سکیورٹی کے مسائل پر خصوصی توجہ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔فول پروف سکیورٹی اور شہریوں کو ٹریفک مسائل سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے