لاوارث لاشوں کا ڈیٹا سرکاری ہسپتالوں میں مرتب نہ ہونے پر چیف سیکرٹری پنجاب طلب

Feb 21, 2023 | 13:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے لاوارث لاشوں کا سرکاری ہسپتالوں میں ڈیٹا مرتب کرنے کے حکم پر  24 فروری تک  عمل نہ ہونے کی صورت میں چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی.  عمل درآمد رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے  ناراضگی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کی مبہم رپورٹس مسترد کردیں.

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی حکم پر کل عدالت میں پیش ہونا پڑا لیکن بیوروکریسی نے قسم کھائی  ہوئی ہے کہ عدالت کےکسی حکم پر عمل نہیں کرنا۔ وکیل نے استدعا کی کہ جب تک چیف سیکرٹری کو نہیں بلایا جائے گا کوئی افسر کام نہیں کرے گا۔.درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاوارث لاشوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ نشتر ہسپتال ملتان جیسے واقعات کو روکا جا سکے ۔  درخواست پر مزید کارروائی 24 فروری کو ہوگی.

مزیدخبریں