ویزا اسٹیٹس آن لائن معلوم کریں، امارات کی تارکین وطن کیلئے بڑی سہولت 

uae visa online status check
کیپشن: uae visa online status check
سورس: google

 ایک نیوز : متحدہ عرب امارات حکومت نے  رہائش، ملازمت، یا سیاحتی ویزوں کی معلومات  عام  کردیں ۔ اب تارکین وطن آ ن لائن ویزا درخواست  کا اسٹیٹس معلو م کرسکیں گے۔

  رپورٹ کے مطابق اب یو اے ای کے لئے ویزا درخواست  دہندگان امارت حکومت کی طرف سے پیش کردہ کئی آن لائن سہولیات کو استعمال کر  کے ویزا درخواست کی حیثیت کو چیک کر سکیں گے۔

وہ اپنے درخواست نمبر، ٹرانزیکشن نمبر، اور تاریخ پیدائش یا پاسپورٹ نمبر کے ذریعے پتہ لگا سکتے ہیں کہ اب ویزا درخواست کس مرحلے میں ہے۔

 ویزا کا اسٹیٹس کیسے چیک کریں

ابوظہبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، ام القوین، یا فجیرہ ویزوں کے لیے، درخواست دہندگان فیڈرل اتھارٹی کسٹمزو پورٹس   (ICP) کی ویب سائٹ پر سمارٹ سروسز پر جا کر ویزا کی درخواست کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔ 

 جبکہ دبئی کے لیے،  تارکین وطن جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (GDRFA) پورٹل کے ذریعے  ویزا درخواست کو ٹریک کر سکتے ہیں۔ 

 تارکین وطن Android اور iOS پر دستیاب DubaiNow ایپ کے ذریعے بھی ان اقدامات پر عمل کر کے ایسا کر سکتے ہیں:

 پہلے  ایپ کھولنے کے بعد، ’ریذیڈنسی‘ پر ٹیپ کریں۔

 بھر ایپ 'ویزا اسٹیٹس چیک کریں' ڈسپلے کرے گی۔ 'ٹھیک ہے، میں سمجھتا ہوں' پر کلک کریں۔

• پوچھے جانے پر درخواست نمبر، ٹرانزیکشن نمبر، اور ادائیگی کی تاریخ درج کریں، اور پھر 'جمع کروائیں' پر کلک کریں۔ یہ ظاہر کرے گا کہ کیا ویزا زیر عمل ہے یا جاری کیا گیا ہے۔