گجرات کو ڈویژن، وزیر آباد کو ضلع بنانے کا فیصلہ بحال

 گجرات کو ڈویژن، وزیر آباد کو ضلع بنانے کا فیصلہ بحال

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے گجرات کو ڈویژن اور وزیر ٰآباد کے ضلع کا  درجہ معطل کرنے کے نگران حکومت کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا  ۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اخلاق حیدر چھٹہ سمیت دیگر  کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں  ڈویژن گجرات ، ضلع وزیر آباد اور سات تحصیلوں کے نوٹیفیکیشنز معطل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا. عدالت نے نگران حکومت کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا  کہ منتخب حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد  نئے ڈویژن، ضلع اور تحصیلوں کا درجہ دیا لیکن نگراں حکومت نے  منتحب حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے.  نگران حکومت کے پاس نوٹیفیکیشنز معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے.  نگران حکومت کا کام زور مرہ کے معمولات کو چلانا ہے. مستقل بنیاد کے فیصلوں میں رد بدل کرنا نہیں ہے. اس لیے گجرات  کو ڈویزن، وزیر آباد کو  ضلع اور پنجاب کی نئی سات تحصیلوں کے  نوٹیفیکیشنز کی معطلی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے.