ایک نیوز: چیئرمین نیب کے استعفے کے معاملے پر وزراعظم آفس نے اہم بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے آفتاب سلطان کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی، جبکہ آفتاب سلطان کے اصرار پر وزیراعظم نے ان کا استعفی منظور کیا تھا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفی منظور کر لیا۔ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی پیش کیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے اسرار پر وزیراعظم نے ان کا استعفی منظور کر لیا۔