پاکپتن: سیوریج کے پانی میں کرنٹ ، نوجوان جاں بحق

پاکپتن: سیوریج کے پانی میں کرنٹ ، نوجوان جاں بحق

ایک نیوز:  بجلی کھا گئی جوان کیسے کیسے،  کہروڑپکا میں بجلی کی لٹکتی تاریں موت بانٹنے لگے،روڈ پر جمع ہونے والے سیوریج کے پانی میں کرنٹ آنے سے پانی میں گرنے والا محنت کش جاں بحق ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکپتن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، پاکپتن کے نواحی گاؤں 59 ای بی روڈ پر سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہوا تھا کہ اس دوران بجلی کی تار بھی ٹوٹ کر اس میں جا گری۔ اسی دوران بدقسمتی سے وہاں سے گزرنے والا ایک محنت کش بھی اسی پانی میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے اسے فوری طور پر پانی سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں متاثرہ شخص علی ولد منظور احمد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ افسوسناک واقعہ پر اہل علاقہ میں غم و غصہ کی لہر بھی دوڑ رہی ہے۔اہلخانہ نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور و دیگر اعلیٰ حکام سے اس معاملہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ  کہروڑپکا چاندنی چوک کے قریب تعمیراتی کام کے دوران نوجوان کے کرنٹ سے جاں بحق ہونے کا حادثہ پیش آیا تھا۔ واقعہ مرکز والی گلی میں پیش آیا جس میں جنید نامی نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔   نوجوان چھت پر تعمیر کیلئے سریا اٹھا کر لے جارہا تھا کہ گلی سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔