نیلور:مزدور کوکام کی غرض سے بلا کر نا معلوم افراد کی اجتماعی زیادتی

Feb 21, 2023 | 12:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: تھانہ نیلور کے علاقہ میں مزدور کیساتھ اجتماعی بدفعلی کا واقعہ رپورٹ ہوا نا معلوم افراد نے کام کی غرض سے بلوا کر مزدور کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ نیلور کے علاقہ میں مزدور سے اجتماعی بدفعلی کا واقعہ رپورٹ  پیش آیا ہے جس کا پولیس نے  مزدور کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔متاثرہ مزدور بنگیال کا رہائشی ہے اور تعمیراتی گھروں میں سیلنگ کا کام کرتا ہے۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ اسے کام کی غرض سے بلوا کر پانچ سے چھ نامعلوم افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔ ملزمان  اس کی ویڈیو بناتے رہے اور اس پر تشدد بھی کرتے رہے ہیں۔ تھانہ نیلور پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔  پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہ پر چھاپے مارے جا رہے ہیں 

مزیدخبریں