ایک نیوز: تھانہ صادق آباد کے علاقے میں واقعہ کرون سٹی ہوٹل فیض آباد میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہوٹل سے ایک پسٹل اور میگزین بھی برآمد ہوا ہے۔ مرنے والے لڑکے کا نام اسد اشرف ولد محمد اشرف عمر تھا 22 سال ملتان کا رہائشی بتایا جارہا ہے ۔ہلاک ہونے والے شخص کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی خودکشی یا قتل پولیس نے اپنی تحقیقات شروع کر دیں ۔
دوسری جانب پولیس نے اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرار بشیراحمد کو قتل کرنے والے ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا ہے ملزم شیر محمد کو کرک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پشاور پولیس کی ٹیم کرک گئی تھی،۔ملزم کو پشاور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہلاہور نولکھا کے علاقے آسٹریلیا چوک میں افغانی باشندے کی پھندا لگی لاش برآمد ہو ئی تھی۔ متوفی نجی ہوٹل کے کمرے میں رہائش پذیر تھا ۔ 40 سالہ اجمیر خان نے خود کشی کی ہے اور اس کی لاش پھندے کے ساتھ پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ 40 سالہ اجمیر خان افغانی باشندہ تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔