ایک نیوز: بھارت کے شہر ممبئی میں ایک موسیقی کی تقریب کے دوران گلوکار سونونگم اور ان کی ٹیم پر مبینہ طور پر حملہ ہوا ہے لیکن اس حملے میں کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی رات سونونگم اپنی ٹیم کے ہمراہ ممبئی کے ایک پولیس سٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے اس واقعے کی رپورٹ درج کروائی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق سونونگم اور ان کی ٹیم پر مبینہ حملہ اس وقت ہوا جب گلوکار نے ایک مقامی سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونونگم کی ٹیم کے اراکین مقامی سیاستدان کے بیٹے کو پہچان نہ سکے اور انہیں گلوکار سے دور کرنے کی کوشش کی جس کے بعد گلوکار کے ہمراہ لوگوں اور مقامی سیاستدان کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔
Famous singer #SonuNigam reportedly attacked by #UddhavThackeray‘s MLA Prakash Phaterpekar’s son and his men ! THIS HAS BECOME A GUNDON KI SENA
— Shehzad Jai Hind (@Shehzad_Ind) February 21, 2023
Not the first time such an incident has come to the fore! Earlier a veteran was beaten up!
SHAMEFUL ! Will UT faction condemn it? pic.twitter.com/e5YxPbFSam
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سٹیج پر ہونے والی لڑائی کو دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ معاملہ ہاتھا پائی تک کیسے پہنچا۔
انڈین میڈیا کے مطابق سونونگم اور ان کی ٹیم کے اراکین سے لڑنے والا شخص مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ ادھاو ٹھاکرے کے حامی ایم پی اے پراکاش پھترپیکر کا بیٹا ہے۔
پراکاش پھترپیکر نے انڈین چینل ’ٹائمز ناؤ‘ کو بتایا کہ ’وہ حملہ نہیں تھا بلکہ معمولی جھگڑا تھا اور میں اس پر معافی بھی مانگ چکا ہوں۔ میرے بیٹے نے یہ سب جان بوجھ کر نہیں کیا۔‘