ایک نیوز: چیف سیکرٹری پنجاب نے گریڈ 18 اور 19 کے 5 افسران کی خدمات ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے سپرد کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے سینیئر سپرنٹنڈنٹ SPU لاہور وقاص الحسن کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کر دی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ انویسٹیگیشن میانوالی ضیاء اللہ کی خدمات بھی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اینٹی رائیٹ یونٹ لاہور حسن جاوید بھٹی کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ڈسپلن سی پی او عمران احمد ملک کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ جنگلات احسان علی جمالی کی خدمات بھی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ گریڈ 18 کے محمد یاسر کو اینٹی کرپشن پنجاب سےمحکمہ سروسز پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔