ایک نیوز: توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو بڑاریلیف مل گیا۔ عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے آج پھر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو آج بھی ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔ ہر تاریخ پر حاضری سے استثنیٰ عمران خان کو دیا جارہا ہے۔
اس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ گئے لیکن سیکیورٹی کے باعث انہیں وقت لگا۔ اسلام آباد کچہری میں پیشی تھوڑی مشکل ہے۔
جج نے مکالمہ کرتے ہوئے کہ کیا عمران خان کے 28 فروری کو ابھی ایکس رہے ہونے ہیں؟ وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جج نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد میں جو واقعہ ہوا اس کا ایم ایل سی بھی ہوگا کوئی نہ کوئی، وہی دے دیں۔ اس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ کیس بالکل غیرسنجیدہ ہے۔ ڈاکٹرز کی ہدایت اور سیکیورٹی وجوہات کے باعث عمران خان نہیں آئے۔ عمران خان پر انسداد دہشتگردی اور دیگر عدالتوں میں بھی کیسز ہیں۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم مسلسل آپ لوگوں کی مان رہے ہیں۔ صرف کاپیاں فراہم کرکے فرد جرم عائد کرنی ہے۔ عدالت نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کو عمران خان کے وکلاء کو کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وکیل الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ عمران خان کی حاضری اگلی سماعت پر یقینی بنالیں۔ آج استثنیٰ پر اعتراض نہیں کریں گے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 28 فروری کی تاریخ دے دیتے ہیں۔ عمران خان کی حاضری یقینی بنائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔