لاہور قلندز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

لاہور قلندز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے  اسکین کے بعدٖ ڈاکٹرز نے لیام ڈاؤسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیام ڈاؤسن وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی نہیں مل سکا۔ہسارنگا کو پی ایس ایل 8 کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈرافٹ کیا تھا اور فرنچائز کا کہنا تھا کہ وہ پیر تک ٹیم کو جوائن کرلیں گے لیکن سری لنکن کرکٹر این او سی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان کا سفر نہیں کرسکے۔ہسارنگا ان دنوں سری لنکا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں ۔
فرنچائز کا کہنا ہے کہ انہیں ہسارنگا کی عدم دستیابی کے بارے میں اطلاعات ہیں اور وہ اس سلسلے میں مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، ان آپشنز میں ری پلیسمنٹ پلیئر کی شمولیت بھی شامل ہے ۔