اداکارہ کی برتھ ڈے پارٹی پر نازیبا تصاویر: سوشل میڈیا پر کہرام برپا

Feb 21, 2023 | 09:13 AM

ایک نیوز: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماہم شاہد نے اپنی سالگرہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ منائی ہے۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حالیہ ٹی وی ڈرامہ 'میسنی' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ماہم شاہد کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ اداکاری ہو یا فیشن میں بولڈنس۔ وہ ہر شعبہ میں کمال ملکہ رکھتی ہیں۔ 

اداکارہ نے حالیہ دنوں میں اپنی سالگرہ منائی ہے جس کی تصاویر انہوں ںے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ فیشن ماڈل ماہم شاہد کی بولڈنس ویسے تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن یہاں وہ اپنے دوست کے کچھ زیادہ ہی قریب نظر آرہی ہیں۔ 

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کا بھی ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ صارفین نے تصاویر پر اعتراض کیا تو ماہم شاہد کے چاہنے والے میں ان کے دفاع میں سامنے آگئے اور ان کی خوبصورتی کی جم کر تعریف کی۔

تصاویر یہاں دیکھ سکتے ہیں: 

مزیدخبریں