ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں دھماکہ

Feb 21, 2023 | 00:26 AM

ایک نیوز :پاکستانی شوبز جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر زوردارسیوریج دھماکہ ہوا ، جس میں ان کے گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسراوراداکارہ ایمن خان کے گھرسیوریج دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اتنا زوردارتھا ان کے گھر کو جزوی نقصان ہوا۔ تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ سیوریج دھماکہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 10 میں رپورٹ ہوا۔

  تصاویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کتنی شدید تھی۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  ایمن اورمنیب کے مداحوں نے ان کی خیریت کے لئے دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ شوبز کے اس جوڑے کی شادی 21 نومبر 2018 کو ہوئی۔ ایمن اور منیب دونوں ہی سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹیو ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی۔

مزیدخبریں