ٹی ایل پی نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان  کردیا

Feb 21, 2023 | 00:15 AM

ایک نیوز :تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کا الٹی میٹم پورا ہوگیا۔ٹی ایل پی نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹی ایل پی کے امیر حافظ سعدرضوی اور نائب امیر پیر ظہیر الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق الٹی میٹم مکمل ہو گیا۔نائب امیر ٹی ایل پی پیر سید ظہیر الحسن شاہ نے کہا کہ 27 فروری بروز پیر کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کیا تھاجس پر ٹی ایل پی نے انہیں پٹرول کی قیمت واپس لینے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

مزیدخبریں