سعودی ریگستان نے جامنی پھولوں کی چادر اوڑھ لی 

 سعودی ریگستان نے جامنی پھولوں کی چادر اوڑھ لی 
کیپشن: The Saudi desert is covered with purple flowers

ایک نیوز:غیر معمولی بارشوں نے سعودی عرب کے ریگستان کو جامنی پھولوں سے سجادیا  جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ان دلکش مناظر کا نظارہ کرنے جنوبی سعودی عرب کا رخ کررہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد المطیری اپنے آبائی علاقے سے 6 گھنٹے کا سفر کرکے قدرت کا یہ نایاب نظارہ دیکھنے پہنچے۔

دوسری جانب جامنی پھولوں سے گھرے اس ریگستان کا دورہ کرنے والے 50 سالہ ریٹائرڈ استاد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص سعودیہ میں اس منظر کی توقع نہیں کرسکتا، عربی میں جنگلی لیونڈر کے نام سے جانے جانے والے ان پھولوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان پھولوں کی خوشبو روح کو معطر کرتی ہے۔

قدرت کے اس دلکش نظارے کی سیر کیلئے آنے والے نصیر الکرانی بھی ایسے ہی افراد میں شامل ہیں جو 770 کلو میٹر کا راستہ طے کرکے سعودیہ پہنچے ہیں، 55 سالہ بزنس مین نے بتایا کہ یہ منظر سال میں 15 سے 20 دن تک رہتا ہے۔