ایران میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

Feb 21, 2022 | 14:07 PM

admin
تہران:ایران کے شہر تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں 2 پائلٹس سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کا لڑاکا طیارہ شمال مغربی شہر تبریز میں اسکول اور اسپورٹس ہال کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔


ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک اسکول کی دیوار کے قریب گرا لیکن خوش قسمتی سے اسکول اُس وقت بند تھا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والا تیسرا شخص ایک راہ گیر تھا جو حادثے کی زد میں آ گیا۔
مزیدخبریں