سوشل میڈیا پر زرنش خان کے وجاہت رؤف کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں میزبان کے ایک سوال پر علیزے شاہ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
میزبان نے سوال کیا کہ بدتمیزی کا مقابلہ ہو تو کون جیتے گا؟ اس پر زرنش خان نے کہا کہ انہیں لگتا ہےکہ اگر مقابلہ کسی سے بھی ہو تو وہی (علیزے شاہ) ہی جیتیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے انکشاف کیاتھا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتانےلگے تھے۔
دوسری جانب علیزے شاہ سے متعلق ساتھی اداکار نوید رضا بھی انکشاف کرچکے ہیں کہ انہوں نے اپنے ڈرامے میں یاسر نواز کے ساتھ بہت بدتمیزی کی تھی۔
نوید رضا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں علیزے شاہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ جتنا مرضی کام کرلیں، جتنے بھی مشہور کیوں نہ ہوں، آپ کو اپنے سینئرز سے عزت سے پیش آنا چاہیے۔