سوئس اکاؤنٹس،منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے:فواد چودھری

Feb 21, 2022 | 11:24 AM

admin
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاناما، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی ، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے۔
چودھری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، عمران خان اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔


خیال رہے کہ پنڈورا اور پاناما کے بعد کریڈٹ سوئس بینک لیکس سامنے آئی ہیں، بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا جن میں کئی ڈکٹیٹرز، سیاستدانوں اور مافیاز سے تعلق رکھنے والے افراد کے کھاتے بھی شامل ہیں۔ اکاؤنٹس میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود ہیں، آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔
مزیدخبریں