کرم تنازعہ پرامن طریقے سے حل ہونے کے قریب ہے، بیرسٹر سیف 

ایک نیوز: ترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے  کرم تنازعہ پر امن طریقے سے حل ہونے کے قریب ہے۔  
کیپشن: Ek News: Spokesman KP Government Barrister Dr. Saif has said that the Karam dispute is close to a peaceful resolution.

ایک نیوز: ترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے  کرم تنازعہ پر امن طریقے سے حل ہونے کے قریب ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق  بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کرم معاملے پر ایک فریق نے مشاورت کے لیے 2دن کا وقت مانگ لیا ہے،  جرگہ ارکان نے باہمی مشاورت کے بعد فریق کو 2 دن کا وقت دے دیا ہے، کرم تنازعہ پرامن طریقے سے حل ہونے کے قریب ہے، پاڑاچنار میں مقامی رہنماؤں کو لائحہ عمل اور طریقہ کار پر اعتماد میں لیا جائے گا، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا ، جرگہ کے ارکان انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری سے امن کے قیام کے لیے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ۔  

انہوں  نے کہا    ایک صدی سے زائد پرانے اس تنازعے کے حل کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، گرینڈ جرگے کے گزشتہ 10دن میں 40 سے زائد سیشن منعقد ہوئے ہیں، حکومت گرینڈ جرگے کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے، مشاورت کے لیے پاڑاچنار جانے والے اراکین کو ہیلی سروس فراہم کی جا رہی ہے، انشاءاللہ بہت جلد عوام پائیدار اور مستقل امن کے حوالے سے خوشخبری سنیں گے، عوام سے درخواست ہے کہ وہ کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے کو اہمیت نہ دیں۔