اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزکیلئے رہائشگاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ  ،ذرائع  

Dec 21, 2024 | 19:15 PM

ایک   نیوز: ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں 6ایکڑ قیمتی اراضی پررہائش گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ  رہائش گاہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کیلئے تعمیر کی جائیں گی۔  

ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں 6ایکڑ اراضی پر رہائش گاہیں اور باؤنڈری وال تعمیر ہوگی، سیکرٹری وزارت قانون نے جنوری سے مارچ کے دوران فنڈز کی یقین کروادی، سرکاری ریٹ پر6ایکڑ اراضی خریدنے پر 35کروڑ روپے لاگت آئے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت کا بقیہ کام اور مرمت کے فنڈزسے متعلق بھی فیصلہ  سامنے آیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے  اسلام آباد ہائیکورٹ تعمیراتی کام ڈائریکٹ کنٹریکٹنگ کے ذریعے کروائی گی، اسلام آباد ہائیکورٹ بلڈنگ کے فنڈز وزارت ہاؤسنگ سے وزارت قانون کو منتقل کردئیے گئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ سی ڈی اے یا انجینئرنگ کونسل کی منظورشدہ فرم سے تعمیراتی کام   کرائے گی۔  

مزیدخبریں