سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت کتنے بچوں نے دودھ پیا؟ تفصیلات  آگئیں  

سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت کتنے بچوں نے دودھ پیا؟ تفصیلات  آگئیں  
کیپشن: How many children drank milk under the school nutrition program? The details came

ایک نیوز: سکول نیوٹریشن  پروگرام کے تحت  ساڑھے 3ماہ میں بچے ایک ارب 39کروڑ سے زائد کا دودھ پی گئے۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت  کے سکول نیوٹریشن  پروگرام کے تحت  ساڑھے 3ماہ میں بچے ایک ارب 39کروڑ سے زائد کا دودھ پی گئے، 3اضلاع کے3ہزار  527سے زائد سکولز  میں 2کروڑ 21لاکھ ڈبے تقسیم کیے گئے، 2کروڑ 21لاکھ دودھ کے ڈبوں کاپنجاب حکومت کو ایک ارب 39کروڑ 23لاکھ کا بل پڑا۔ 

واضح رہے کہ   پنجاب حکومت کے معاہدے کے مطابق ایک دودھ کا ڈبہ 63روپے میں مل رہا ہے,سکول نیوٹریشن پروگرام جنوبی پنجاب کے 3اضلاع ڈی جی خان، راجن پور اور مظفرگڑھ میں جاری  ہے،  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5ستمبر کو سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔