غزہ میں اسرائیلی  بربریت کا سلسلہ جاری ، مزید 24فلسطینی شہید  

Dec 21, 2024 | 18:30 PM

ایک نیوز:  غزہ میں  اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری  ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران   مزید 24فلسطینی شہید جبکہ  61زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق    اسرائیل کی جانب سے غزہ میں  حملوں کے دوران مزید 24فلسطینی شہید  جبکہ 61زخمی ہوگئے ہیں ۔  

یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے بچے سردی، بیماری اور صدمے کا شکار ہیں ، جنگ زدہ علاقے میں 96 فیصد خواتین اور کو بنیادی غذائی قلت کا شکار ہیں ، انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے غزہ میں سویڈن کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کی فنڈنگ روکنے کے فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ 

مزیدخبریں