ایک نیوز: محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2024 کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات آج ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سورج 7 بجکر 12 منٹ پر طلوع اور 5 بجکر 48 منٹ پرغروب ہوگا، کراچی میں آج دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 36 منٹ جبکہ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 25 منٹ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہوجائےگا، 21 اور 22 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائےگا۔