حکومت اور جے یو آئی  کے درمیان  مدارس رجسٹریشن  بارے  بڑا بریک تھرو 

Dec 21, 2024 | 16:53 PM

 ایک نیوز: مدارس رجسٹریشن کا معاملہ ،  حکومت نےاتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔ 

ذرائع کے مطابق  حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس رجسٹریشن معاملے پر بڑا بریک تھرو ہو گیا، بریک تھرو مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا ،حکومت نےاتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے  مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ہی کرنے کی یقین دہائی کرا دی گئی ،26ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے پر نوٹیفکیشن  چند روز میں جاری کر دیا جائے گا ۔  

مزیدخبریں