ایک نیوز: ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسد علی کھوکھر نے کہا ہے عوامی ترقیاتی کاموں سے پنجاب کا مستقبل روشن ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ چونگی امر سدھو میں ایم پی اے ملک اسد علی کھوکھر نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی راہیں متعین کردیں ہیں، عوامی ترقیاتی کاموں سے پنجاب کا مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کا میعار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، مریم نواز نے جو لاہور پر نظر کرم کی اب لاہور کے ترقیاتی کام ہونے جا رہے ہیں، ایک ارب ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم سے واٹر سپلائی سیوریج ، سمیت مسائل حل کئے، اسی سال منصوبوں کی تکمیل کریں گے اور گلیاں روشن ہوں گی، پورا لاہور صاف ستھرا ہوجائے گا۔