ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کیا ہے؟ 

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کیا ہے؟ 
کیپشن: What is Digital Nation Pakistan Bill?

ویب ڈیسک: ڈیجیٹل نیشن بل پاکستان کے مطابق متعلقہ شخص کی تمام ذاتی اور مالی تفصیلات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی، یعنی ہر شہری کا نادرا ، ایف بی آر اور ایس ای سی پی میں موجود ریکارڈ حتی کہ بجلی گیس کے بل کی تفصیل اور بینک اکاؤنٹ سے ہونے والی ہر ٹرانزیکشن بھی اس آئی ڈی میں فیڈ ہوگی۔
 حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس سے شہریوں کو آسانی میسر آئے گی اور وہ مزید بااختیار ہوں گے۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ شہری شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ہر سہولت فون پر استعمال کرسکے گا، تصدیق شدہ ڈاکیومنٹ اور ڈیجیٹل طریقے سے بزنس رجسٹرڈ کر سکیں گے ۔
 اس بل سے ریاست سے طاقت واپس عوام کو دی جا رہی ہے ، ڈیٹا انٹر آپٹبل ابیلٹی سے سپائن کا کوئی تعلق نہیں، نئے قانون سے پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کا سفر شروع اور معیشت کو باضابطہ بنانے کا عمل تیز ہوگا۔