وفاقی وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ،شہریوں کے مسائل سنے

وفاقی وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا دورہ،شہریوں کے مسائل سنے
کیپشن: Federal Interior Minister visits Passport Office Garden Town, listens to the problems of citizens

ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےساتوں روز اور 24گھنٹے کھلے رہنے والے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا اچانک دورہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے پوچھا، شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا،24گھنٹے پاسپورٹ آفس کھلنے سے بے پناہ رش ختم ہو گیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاونٹرز پر گئے اور شہریوں سے گفتگو کی ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے بعض شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لیے احکامات دیئے، بعض شہریوں کی علاقے میں ایجنٹ مافیا کی شکایات کی۔
  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےفوری نوٹس لیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نےایف آئی اے کو آج ہی سے فی الفور کریک ڈاؤن کا حکم دیا، محسن نقوی کاکہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے، پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کا اعتماد میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔