ایک نیوز:رواں ہفتے روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ،انٹربینک میں ڈالر30پیسے مہنگا ہوا ۔
انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر31پیسے مہنگا ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے اتارچڑھاؤ رہا ،شرح سود میں کمی کے بعد مارکیٹ میں فروخت کا رجحان غالب رہا ،ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 39 پوائنٹس کی نئی بلندی تک پہنچا ۔
رواں ہفتے مجموعی طور پر 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،مارکیٹ 1 لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوئی۔