خیبر:سکیورٹی فورسزکا آپریشن ،4خوارج ہلاک،1جوان شہید

Dec 21, 2024 | 14:23 PM

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان سرحد پرخوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش کوناکام بنا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزنے ضلع خیبرکےعلاقے راجگال میں گروپ کوپکڑ گیا،شدید  فائزنگ کے تبادلے میں 4خوارج ہلاک جبکہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہیدہو گیا۔
سپاہی عامرسہیل شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے ،سپاہی عامر سہیل شہید کی عمر 23 سال ہے ،سپاہی عامر سہیل شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔    
  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سےموثر بارڈر مینجمنٹ کاکہہ رہاہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، عبوری افغان حکومت سے افغان سرزمین کے دہشتگردی کے استعمال سے انکارکی توقع ہے، سکیورٹی فورسزسرحدوں کو محفوظ بنانے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صدر اور وزیراعظم نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں سیکیورٹی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 کارندوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، وزیراعظم کا فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی عامر سہیل آفریدی کی شہادت پر اظہار افسوس، وزیراعظم نے شہید کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

مزیدخبریں