موسم کی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Dec 21, 2024 | 14:05 PM

 ایک نیوز: این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹرنے آئندہ ہفتے کے دوران موسمی رپورٹ جاری کر دی۔
 پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ میں اضافہ متوقع ہے، خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں 23دسمبر سے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 
صوبہ سندھ اور بلوچستا ن میں اگلے ہفتے کے دوران موسم خشک اور سر رہے گا، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی21تا26 دسمبر موسم سرد اور خشک جبکہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ 
این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور عوام کے لیے الرٹ جاری کر دیا، سموگ سے متاثرہ علاقوں میں عوام گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنے سے پرہیز کریں پہاڑی علاقوں میں بر ف باری کے پیش نظر سفر کے دوران احتیاط برتیں۔
 برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ استعمال کریں۔    

مزیدخبریں