ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف 26نومبر کے 32مقدمات درج ہیں، مقدمات راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج کئے گئے ہیں، بشریٰ بی بی کیجانب سے انکے وکیل محمد فیصل ملک نے درخواست ضمانت دائر کی، بشریٰ بی بی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کے 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی، بشریٰ بی بی ضمانت منظوری کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئیں۔