ایک نیوز:سپریم کورٹ میں جوڈیشنل کمیشن اجلاس شروع ہوگیا ، اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہو رہا ہے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز تعیناتیوں کے مجوزہ رولز کا جائزہ لیا جائے گا، کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ ججز کی توسیع کے معاملہ پر بھی غور ہوگا۔
خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن کےاجلاس سے پہلے جسٹس منصورعلی شاہ کا ایک اور خط سامنے آگیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ رولز میں آئینی بنچ کیلئے ججز کی تعیناتی کا میکانزم ہونا چاہئے،آئینی بینچ میں کتنے ججز ہوں اس کا میکانزم بنانا بھی ضروری ہے، آئینی بینچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے۔
خط کے مطابق کس جج نے آئینی تشریح والے کتنے فیصلے لکھے یہ ایک پیمانہ ہو سکتا ہے، کمیشن بغیر پیمانہ طے کئےسپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ تشکیل دے چکا، جسٹس منصورعلی شاہ نے ججز تعیناتی سے متعلق رولز پر مجموعی رائے بھی دے دی۔