ویب ڈیسک:دنیا کی مشہور کاڑیوں کی کمپنی شیورلیٹ کی ایک گاڑی کا صدیوں پرانا اخباری اشتہار حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
اس اشتہار میں5سیٹوں والی شیورلیٹ کار کی نمائش دکھائی گئی ہے جسکی قیمت اس وقت کے حساب سے صرف 3600روپے تھی یعنی پاکستانی روپوں کے مطابق 11800 روپے تھی،یہ پرانا اشتہار ایک ایسے دور کی جھلک پیش کرتا ہے جب گاڑیاں ایک سٹیٹس سمبل اور عوام کے لیے نقل و حمل کا ایک ابھرتا ہوا طریقہ تھا۔
اخبار میں شائع ہونے والے اس اشتہار میں گاڑی کو ایک زبردست لک کیساتھ دکھایا کیا گیا ہے جس میں سستی اور بہترین شیورلیٹ موٹر کار کا ذکر ہے کہ یہ کچی سڑکوں کیلئے مناسب ہے اور دلکش بھی ہے۔
یہ انڈیا کے شہر لکھنوؤ میں براہ راست فروخت کا اشتہار تھا تاہم اسے کلکتہ، دہلی، لکھنؤ اور ڈبرو گڑھ سمیت متعدد شہروں میں ڈیلیوری کیلئے بھی پیش کیا گیا تھا۔