محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: Meteorological Department has predicted cold and dry weather in the country

ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی کرد ی۔
بالائی علاقوں میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے،پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوامیں کہرا پڑنے کاامکان ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
 پہاڑی علاقوں میں شدید سردریکارڈکیاگیا،پنجاب کےبعض مقامات پر دھند چھائی رہی لہہ اورسکردو میں سب سے کم منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈکیاگیا۔
قلات شہراور گردونواح میں خون جمادینے والی سردی کی شدت برقرار رہی،سردی کی شدت کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث پانی کے نلکوں اور نالیوں میں پانی جم گیا، نلکوں میں پانی جم جانے سے پانی کے حصول میں شہریوں کا مشکلات کاسامناہے، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ سے معمولات زندگی بُری طرح متاثر ہوگئ ہے۔