فیروز خان کی والدہ کا اہلخانہ پر جادو کیے جانے کا انکشاف

Dec 21, 2024 | 09:22 AM

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکار فیروز خان کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ فیروز پر کئی مرتبہ جادو کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ گھر کے باقی لوگوں پر بھی جادو کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر اداکار فیروز خان کی والدہ نے بیٹے کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں فیروز سمیت اہلخانہ پر کیے گئے جادو سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا ہے۔
فیروز خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ’ہمارےگھر میں بہت سے جادو ٹونے ہوئے،کبھی سوئیاں لگا ہوا لیموں تو کبھی سوئیاں لگا ہوا پُتلا تو کبھی گھر میں پھینکے گئے بہت سارے تعویذ نکلے، مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ یہ تعویذ ہمارے گھر کون لاتا ہے۔
فیروز کی والدہ نے کہا کہ جب جب میرے گھر جادو ہوئے اور جب جب میرے گھر سے تعویذ نکلے تب تب فیروز کی بہت زیادہ طبیعت خراب ہوجاتی تھی،6مہینے قبل بھی ہمارے گھر سے11سوئیاں چبھا ہوا لیموں برآمد ہوا جس رات یہ لیموں ہمارے گھر پھینکا گیا اس کے اگلے روز ہی  فیروز کے والد کی طبیعت بے حد خراب ہوگئی ۔
خیا ل رہے کہ اس سے قبل فیروز خان بھی خود پر کالا جادو کروائے جانے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں