ایک نیوز: پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، کور کمیٹی کے اجلاس میں فواد چوہدری پر سخت تنقید کی گئی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں ،بانی پی ٹی آئی سے فواد چوہدری کی ایک منٹ کی ملاقات ہوتی ہے ، فواد چوہدری ہم پر اپنی رائے مسلط نہ کریں ۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا جو بھی مذاکرات کے لیے آئے ہم تیار ہیں ،ہم محسن نقوی کے ساتھ بھی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں ، پی ٹی آئی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کسی جج کا نام نہیں دیا جائے گا ، پی ٹی آئی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں ججز کے نام دینے سے پہلے ٹی او آرز طے کیے جائیں گے ۔
جوڈیشل کمیشن میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنانے والے ججز کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا ، بانی پی ٹی آئی کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق پر عدم اعتماد تھا ، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کور ٹ عامر فاروق کے کسی بندے کا نام بھی جوڈیشل کمیشن میں نہیں دیا جائے گا ، سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام کور کمیٹی ممبران تک پہنچایا ، بانی پی ٹی آئی نے کہا 26 نومبر کو جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں نہیں بھول سکتے ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جاں بحق کارکنان کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے کی ہدایت کی ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا کے آفیشل ہینڈل سے کیے گئے ٹویٹس کو تمام پارٹی قیادت کو ری ٹویٹ کرنے کا کہا،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،فواد چوہدری پر سخت تنقید
Dec 21, 2024 | 08:27 AM