زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مزید کم ہوگئے

 زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مزید کم ہوگئے
کیپشن: زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مزید کم ہوگئے

 ویب ڈیسک :ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مزید کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 15دسمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت گھٹ کر12.1ارب ڈالر ہوگئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت میں 136ملین ڈالر کمی واقع ہوئی جس سے سرکاری ذرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت بھی گھٹ کر 6.9ارب ڈالر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 15 دسمبر تک تجارتی بینکوں کے ذرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت میں بھی 2ملین ڈالر کمی واقع ہوئی جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت بھی گھٹ کر 5.2ارب ڈالر ہوگئی۔