ایک نیوز :حسن ابدال میں سابق لیگی ایم پی اے محمد شاویز خان بھی امیدوار کے طور پر میدان میں آ گئے۔
تفصیلات کےمطابق محمد شاویز خان کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ کاغذات جمع کروانے آر او آفس پہنچے اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ پارٹی ٹکٹ کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جیب میں ٹکٹ رکھنے کے دعویدار غلط بیانی کر رہے ہیں، گذشتہ دور میں حلقہ کی خدمت کی،ٹکٹ میرا حق ہے۔
دوسری جانب حلقہ پی پی ٹوسے جے یو آئی ف کے امیدوار مولانا شہاب الدین قریشی نے بھی سے کاغذات جمع کروا دیئے۔پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار قاری ضیا الرحمن کے بھی کاغذات جمع۔جہانگیر خان طاہر خیلی نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کروائے۔جہانگیر شفقت خان نے چند ماہ قبل پی ٹی آئی کے میجر گروپ سے راہیں جدا کی تھیں۔