وزیرآباد  :کاغذات نامزدگی لینے کیلئے آنیوالا پی ٹی آئی امیدوارگرفتار

Dec 21, 2023 | 19:24 PM

ایک نیوز :وزیرآباد  میں  جنرل الیکشن 2024 کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے ، کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والے شخص کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  بشارت کولار پی پی 36 سے پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے آیا تھا، پولیس نے بشارت کولار کو گرفتار کر کے تھانہ صدر وزیرآباد منتقل کر دیا ،پی ٹی آئی امیدوار اخلاق حیدر چٹھہ کے نمائندہ سے کاغذات پولیس نے چھین لیے، اخلاق حیدر چٹھہ پی پی 36 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، جماعت اسلامی کی طرف سے مشتاق بٹ اور ناصر کلیر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے،ن لیگ کی طرف سے بریگیڈیئر (ر )علاوالدین نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ 

مزیدخبریں