ویب ڈیسک :میاں چنوں میں قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پیر محمد اسلم بودلہ نے امیدوار این اے 146سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،مہر عامر حیات ہراج نے امیدوار ایم پی اے پی پی207کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 208ملک عدنان اور غزالہ شاہین نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ تمام مسلم لیگی قائدین نےسینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کی صورت میں میونسپل کمیٹی میاں چنوں میں ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر کے آفس میں کاغزات نامزدگی جمع کروائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 207 کے متوقع امیدوار چوہدری شاہد بشیر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے۔