ایک نیوز :پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ عمران اشرف نے کہا کہ میں نے آج این اے 46 اسلام آباد سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،میں اس حلقے سے پورے زور اور قوت کے ساتھ الیکشن لڑوں گا،یقین دلاتا ہوں کہ انشاءاللہ پیپلزپارٹی یہ حلقہ ضرور الیکشن جیتے گی۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ عمران اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے مجھے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے،میں اس حلقے سے پورے زور اور قوت کے ساتھ الیکشن لڑوں گا،یقین دلاتا ہوں کہ انشاءاللہ پیپلزپارٹی یہ حلقہ ضرور الیکشن جیتے گی،اسلام آباد میں کوئی ایک مسئلہ ہو تو اس پر بات کی جائے،یہاں کے پرانے نمائندگان کی جانب سے کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہ کیا گیا،ہمارے حلقے میں اتنے بے روزگار نوجوان ہیں کہ ان کی تعداد گننا مشکل ہے،اگر مجھے اللہ نے عزت دی تو ان سب مسائل کو حل کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ اسلام آباد کا سب سے بڑا مسئلہ متاثرین اسلام آباد کا ہے جن کے پاس قبرستان بھی چھوڑے نہیں گئے،شہر میں اب سروے کر کے دیکھ لیں اب پی پی پی ہر جگہ نظر آئے گی،محبت کی ہوا کسی بھی وقت بدل سکتی ہے۔