شفاف الیکشن نہ ہوئے تو سیاسی عدم استحکام پھیلے گا ،شعیب شاہین

Dec 21, 2023 | 19:15 PM

ویب ڈیسک : شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل سے قوم کے نام پیغام بھیجا ہےکہ  ہمارے ورکرز کو زبردستی پارٹی چھڑوانے اور پکڑ دھکڑ کے باوجود عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ،اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق  الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ عوام اس غصے کا اظہار ووٹ کے ذریعے کریں گے،اسٹیبلشمنٹ اور ادارے اگر یہ سمجھتے ہیں  کہ عوام خاموش رہے گی تو یہ انکی بھول ہے،اس کا نقصان معیشت کی تباہی کی صورت میں ہو گا۔شعیب شاہین کا کہناتھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ مشروط گارنٹی دی تھی جو انتخابات سے ملزوم تھی،صاف شفاف انتخابات نہ ہوۓ تو سیاسی عدم استحکام پھیلے گا،

شعیب شاہین نے کہا کہ ہم عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتے ہیں دشمن بھی اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا جتنا گزشتہ چند دنوں میں ظلم کیا گیا، یہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، انہوں نےکہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے وکلا ابھی تک جیل سے باہر نہیں آسکے، ہم ان اقدام کی مذمت کرتے ہیں

ان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آنکھیں اور کان بند کرکے بیٹھا ہے،ہماری درخواستوں پر شنوائی  نہیں ہو رہی،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف انتخابات کراۓ،الیکشن کمیشن نے غیر آٸینی اقدامات کی سہولت کاری کرنی ہے تو انتخابات کی نگرانی کون کرے گا۔

مزیدخبریں