ویب ڈیسک :جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرزاق نے پی ایس 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔
تفصیلات کےمطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرزاق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی شہر کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی سامنے آئی ہے،شہر کراچی کی امیدیں حافظ نعیم الرحمان سے ہیں،8 فروری کو عوام بلدیاتی انتخابات کی طرح جنرل الیکشن میں اعتماد کرے گی،شہر کراچی کو امن کی ضرورت ہے،ان انتخابات میں شہر کراچی میں جماعت اسلامی ایک بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔